-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

15 اکتوبر، 2021

رئیل می کا C21Yاسمارٹ فون اب طاقتور یونی سوک T610پروسیسر کے ساتھ پیش ہے

رئیل می کا C21Yاسمارٹ فون اب طاقتور یونی سوک T610پروسیسر کے ساتھ پیش ہے

کراچی:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی تیزرفتاری سے ترقی کرنے والے اسمارٹ فون برانڈ رئیل می (realme) نے  حالیہ عرصے میں بعض حیران کن کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔ حال ہی میں رئیل می ماہ ستمبر کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون برانڈ بن گیا ہے۔ اس بڑی کامیابی کے پیچھے رئیل می کی سی سیریز کے شاندار اسمارٹ فون C25sکا بڑا ہاتھ ہے جو ستمبر شاپنگ ویک کے دوران ہاتھوں ہاتھ خریدا گیا۔ سی سیریز کی مقبولیت کے ساتھ رئیل می نے رئیل می C21Yکے نام سے ایک نئی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو شاندار انداز سے کام کرتی ہے۔ یہ ڈیوائس اب پاکستان بھر میں 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے جو تیزرفتار کارکردگی، روانی سے گیمنگ سمیت مجموعی طور پر بلاتعطل استعمال کی جاسکتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں یونی سوک T610کا طاقتور پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ 




یونی سوک T610۔ بے مثال انداز سے انتہائی تیزرفتار استعمال: رئیل می ky بہترین اپ گریڈ شدہ C21Y اسمارٹ فون میں دراصل اوکٹا کور 12 این ایم پروسیسر ہے جو 1.8گیگا ہرٹز کی رفتار سے کام کرتا ہے۔ گیک بینچ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق دیگر مصنوعات میں ایم ٹی کے G35کے مقابلے میں یہ پروسیسر سنگل کور میں 45 فیصد زیادہ بہتر کارکردگی کا حامل ہے جبکہ ملٹی کور پرفارمنس میں بھی 25 فیصد سے زیادہ بہتر ہے جس میں جدید 12 این ایم ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جاتی ہے۔ یہ اپنے فلیگ شپ ڈائنامک آئی کیو آرکیٹکچر ڈیزائن کے ساتھ رئیل می C21Yاسمارٹ فون کے جامع استعمال کو تیزرفتار، رواں اور بہتر بناتا ہے۔

13 میگا پکسل کا اے آئی ٹرپل کیمرا۔ ہر ایک کی فوٹوگرافی کا پسندیدہ دوست: رئیل می C21Yمیں 13 میگا پکسل کے اے آئی ٹرپل کیمرے کے ساتھ آپ اپنی تمام یادیں زیادہ آسانی سے محفوظ بناسکتے ہیں۔ یہ کیمرا آپکو 4 گنا تک منظر کو زوم کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ اب روشنی کی عدم دستیابی پر بھی رئیل می C21Yکے کیمرے کا استعمال زیادہ آسان ہے کیونکہ یہ کم روشنی اور تاریک پس منظر رکھنے والے مقامات کی روشن تصاویر لے سکتا ہے۔ 

5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری۔ لطف اندوز ہونے کا انتہائی طویل عمل:ہماری فون اور ڈیوائسز اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، اس میں اب کوئی دو رائے نہیں ہے۔ رئیل می C21Yڈیوائس میں آپ کو5000ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ملتی ہے۔ یہ طاقتور بیٹری اہم مواقع پر ڈیوائس کے استعمال کے دوران بیٹری کم ہونے کے خدشے سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں میوزک، گیمنگ، تصاویر سمیت بہت سے کام کسی فکر کے بغیر سرانجام دیئے جاسکتے ہیں کیونکہ اسکی بیٹری آخری منٹ تک فعال رہتی ہے۔ 
رئیل می کی C21Yڈیوائس اسکے شائقین میں فلیش سیل کے دوران بہت مقبول رہی۔ آپ بھی یہ ڈیوائس 21 ہزار 999 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اب یہ پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ 

فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سرگرمیاں

فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سرگرمیاں 

لاہور، 14 اکتوبر، 2021۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی ایل) نے دبئی ایکسپو 2020 کے پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی کے عالمی دن کی مناسبت سے پورا ہفتہ منایا۔ پاکستان پویلین کے نمایاں اسپانسر کے طور پر ایف ایف سی ایل نے ورچوئل ریالٹی (وی آر) پروگرام اور کیو آر کوڈ (QR Code)کی بنیاد سے درخت کی شجرکاری کی منفرد سرگرمی کے ذریعے خطے میں بالخصوص پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف کاوشیں تیز کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی توجہ مبذول کرائی۔ 

وی آر کے استعمال کے ساتھ ایف ایف سی ایل نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے سرمایہ کاری کے جدت انگیز اقدامات کی تفصیلات پیش کیں اور فیول کے پائیدار متبادل کے طور پر امونیا اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری کے ذریعے ڈی کاربنائزیشن کے عمل پر روشنی ڈالی جن کا فرٹیلائزرز، ریفائنریز، بجلی کی تیاری، ٹرانسپورٹیشن جیسی متعدد انڈسٹریز میں براہ راست استعمال ہوتا ہے۔ برانڈ نے اس تناظر میں وہاں موجود لوگوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا، جیسے کم پانی کے ساتھ زرعی اشیاء کے موثر استعمال سے کاشتکاری کی جائے۔ ایف ایف سی ایل اپنی تمام کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرکے ملک میں کاربن کا اخراج  صفر پر لانے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ 

کمپنی نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور مستقبل کا موسم محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان پویلین کے داخلے پر آغاز میں ہی لکڑی اور گھاس پر موجود منفرد کیو آر کوڈ تخلیق کرکے کمپنی حکومت کے بلین ٹری سونامی میں تعاون کی فراہمی کے ذریعے ایک قدم آگے بڑھی ہے۔ اس کوڈ کے استعمال سے وہاں آنے والے افراد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ماحولیات کے تحفظ کا وعدہ کیا گیا جبکہ انہیں پاکستان میں فاطمہ فرٹیلائزر کے کسی بھی پروڈکشن مقام پر اپنے نام سے درخت لگانے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ پویلین میں اس روز لوگوں کی بھرپور دلچسپی رہی ہے اور تقریبا 12 ہزار سے زائد افراد نے پویلین کا دورہ کیا جبکہ 600 افراد نے اس اقدام میں حصہ لے کر درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی نیشنل مارکیٹنگ منیجر، رابیل سدوزئی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "پاکستان پویلین کے ایک ذمہ دار اسپانسر کے طور پر ہم یہاں آنے والے افراد کو منفرد تجربے کی فراہمی کے ساتھ اپنا کردار ادا کررہے ہیں جس سے نہ صرف موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کا ذمہ دارانہ تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ لوگوں کو ایک بڑے مقصد یعنی سرسبز پاکستان کی تعمیر میں شامل بھی کرتا ہے۔" 




بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی کا پورا ہفتہ منانے میں تعاون کی فراہمی سے فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع، باہمی تجارت اور ملک میں سماجی و معاشی ترقی کے عزم کا اظہار بھی ہوتا ہے تاکہ پائیدار زراعت کے لئے جدت انگیز سہولیات تلاش کی جائیں اور لوگوں پر مثبت اثرات مرتب کئے جائیں۔ ایک باشعور کاروباری ادارہ کے طور پر ایف ایف سی ایل سرسبز پاکستان کی تعمیر کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو ازسرنو ڈھال کر مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سے درپیش خطرات کا خاتمہ کرکے ممکنہ حل نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔ 

12 اکتوبر، 2021

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے ربیع 22 -2021 کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے  ربیع  22 -2021 کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت 


لاہور، 8اکتوبر، 2021۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی نے منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی اسلام آباد، محکمہ زراعت پنجاب اور پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے اشتراک سے سرسبز ربیع مہم کے آغاز کے سلسلے میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی جناب پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان صاحب نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق جناب سید فخر امام صاحب اور صوبائی وزیر زراعت پنجاب جناب حسین جہانیاں گردیزی صاحب تھے۔ سیکریٹری زراعت پنجاب، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، ڈاکٹر انجم علی، ڈی جی زراعت پنجاب اور راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے ترقی پسند اور مثالی کاشتکار حضرات نے شرکت کی۔ 

اس موقع پہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے تکنیکی خدمات کے شعبے کے سربراہ جناب نصیر اللہ خان صاحب نے پنجاب کے بارانی علاقوں میں گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور بارانی زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کاشتکار حضرات کو سرسبز این پی اور کین گوارا کے متوازن استعمال کے ذریعے روایتی کھادوں کے مقابلے میں  دس فیصد سے بھی زیادہ اضافی پیداوار حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی دی اور اس سلسلے میں مٹی کے تجزیے کے مطابق سرسبز کھادوں کے استعمال کے راہنما اصولوں کی افادیت پہ روشنی ڈالی۔ 

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کاشتکار حضرات کو بتایا کہ امسال گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کاشکاروں کو10 لاکھ منظور شدہ اقسام کے بیج کے تھیلے و دیگر زرعی مداخل سبسڈی پر مہیا کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بارانی علاقہ جات میں گندم کی کاشت20 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔کاشتکار صرف محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کریں تاکہ گندم کی آئندہ فصل نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہے بلکہ اس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو سکے۔ ا س موقع پرصوبائی اور وفاقی وزراء نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے کاشتکار گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق سید فخر امام صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی اور کاشتکار حضرات سے موسمیاتی تغیرات کے تناظر میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اصلاحات کو اپنانے پہ زور دیا۔  انہوں نے ملکی زراعت میں جدت اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے فاطمہ گروپ کے کردار اور اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ کسان بتائے گئے جدید طریقہ کاشت سے بھرپور استفادہ حاصل کر کے نہ صرف فی ایکڑ گندم کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ ملک میں موجودہ گندم کے بحران پر بھی قابو پانے میں حکومت کی مدد کر سکتے ہیں۔

10 اکتوبر، 2021

محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے، خواہش کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں تدفین کا اعلان

محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے، خواہش کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں تدفین کا اعلان

اسلام آباد  (اے پی پی 10 اکتوبر 2021): محسن پاکستان، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی اور نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، 85 سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صحت بگڑنے پر اتوار کی صبح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔




انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا ، انہوں نے قوم کو محفوظ بنانے کیلئے ایٹم بم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایک احسان مند قوم ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے پوری قوم محبت کرتی ہے کیونکہ پاکستان کو ایک نیوکلیئر ریاست بنانے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنا کر اپنے سے کئی گنا بڑے ہمسایہ ملک کی جارحیت سے تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے اپنے ایک علیحدہ ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام ان کی صحت بگڑنی شروع ہوئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اچانک وفات پر زندگی کے ہر شعبےسے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے ، پاکستان کے لئے ان کی خدمات انگنت ہیں ، خدا تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مسلح افواج کے سربراہان ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، گورنرز و وزرائے اعلیٰ کے علاوہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر تعلیم وتربیت شفقت محمود اور وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب دیگر اعلیٰ حکام نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ان کی نماز جنازہ آج (اتوار ) سہ پہر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی اور انکو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد کے احاطہ میں دفن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے ، بعد ازاں وہ پاکستان منتقل ہوگئے اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ مئی 1998میں ایٹمی دھماکوں کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے ہیرو کی حیثیت اختیار کر گئے، پاکستان نے یہ دھماکے بھارتی دھماکوں کے بعد کئے تھے۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان مسلم دنیا میں واحد ایٹمی قوت بن گیا ۔

پاکستان کی اس کامیابی سے پاکستان بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے مقابلہ کا بھی اہل ہوگیا۔ 1960میں کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پہلے مغربی برلن اور بعد ازاں نیدر لینڈ میں تعلیم حاصل کی اور میٹالرجی میں اپنی ڈگری 1967میں مکمل کی۔ 1972میں بیلجیئم کی یونیورسٹی سے انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قوم و ملک کے ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز اور حلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

1 ستمبر، 2021

ایمریٹس نے پاکستان کے لئے محمد النہاری الہاشمی کو وائس پریذیڈنٹ تعینات کردیا

ایمریٹس نے پاکستان کے لئے محمد النہاری الہاشمی کو وائس پریذیڈنٹ تعینات کردیا

کراچی :  ایمریٹس نے پاکستان کے لئے محمد النہاری الہاشمی کو وائس پریذیڈنٹ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یکم ستمبر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کیا ہے۔ محمد النہاری الہاشمی اس مارکیٹ میں قائدانہ انداز سے ایئرلائن کے آپریشنز اور ایمریٹس کی موجودگی برقرار رکھنے کے ذمہ دارہوں گے۔ ان سے قبل، محمد سرحان ایمریٹس پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے،جو اب بھارت کے لئے ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ کے طور پر نئی ذمہ داری ادا کریں گے۔ 

پاکستان کے لئے ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ محمد النہاری الہاشمی نے کہا، "میں پاکستان میں ایمریٹس کے آپریشنز کی قیادت کرنے کے لئے پْرجوش ہوں۔ میں اپنی باصلاحیت مقامی ٹیم کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کرنے اور خطے میں ایئرلائن کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے پرامید ہوں۔" 

اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ساتھ محمد النہاری الہاشمی خطے بھر میں ایئرلائن کے کمرشل آپریشنز اور اہم اقدامات کے انتظام کی نگرانی کریں گے۔ اس سے قبل وہ ایمریٹس کے ساتھ 18 سال سے مختلف فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں منسلک رہے ہیں جن میں کویت، انڈونیشیا، شام، متحدہ عرب امارات میں مینجمنٹ کی ذمہ داریوں کی ادائیگیاں ہیں جبکہ ابھی حال ہی میں وہ سعودی عرب کے لئے وائس پریذیڈنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ 

اس حالیہ تعیناتی کے ساتھ ایئرلائن مغربی ایشیاء، افریقہ، خلیجی ممالک اور وسطیٰ ایشیائی ممالک میں کمرشل لیڈرشپ سے متعلق اعلانات کررہی ہے۔ ان تمام اعلانات کے سلسلے میں اہم عہدوں پر باصلاحیت اماراتی افراد کی تعیناتی شامل ہے جنہیں یا تو ادارے میں پروموشن دی جارہی ہے یا پھر پورٹ فولیو کے ذریعے دوسری اہم ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں جس سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے کیرئیر کی ترقی سے متعلق عزم کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ 

ایمریٹس کے پاکستان کے ساتھ سال 1985 سے مستحکم تعلقات ہیں اور ایئرلائن بدستور ملک میں اپنے طویل المیعاد کمرشل حکمت عملی کے لئے پرعزم ہے۔ ایمریٹس کراچی، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، اور پشاور سمیت پاکستان کے پانچ شہروں سے مسافروں کو سفری خدمات فراہم کررہا ہے جنہیں براستہ دبئی دنیا کے 120 سے زائد مقامات سے جوڑنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

29 اگست، 2021

افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

باجوڑ (ویب ڈیسک) افغانستان کی حدود سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر باجوڑ کے علاقے میں دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 28 سالہ سپاہی جمال کا تعلق مردان اور 21 سالہ ایاز  کا تعلق چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور تین دہشتگردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین سے دہشتگردی کی کارروائی پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

مولانا رومی ؒ کے اقوال

مولانا رومی ؒ کے اقوال 
    • 👈 اچھی اور بری بو آسمانوں پر پہنچتی ہے۔ ہماری تکبر کی بو، غصہ کی بو، حرص کی بو، پیاز کی بو کی طرح س سانس کے ساتھ ہونے کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے اگر تو انکار کرے گا تو وہ تیرے خلاف گواہی دے گی۔ 
    • 👈 گناہوں کی وجہ سے ہماری دعائیں مردود ہو جاتی ہیں۔
    • 👈 تیرا غم اور خوشی جو کچھ ہر وقت تیرے دل میں موجود رہتے ہیں تیرے لیے طوفانوں و کشتی ہیں۔
    • 👈 جاؤ اس محبوب حقیقی کی ذات کی تجلیات میں فنا ہوجاؤ۔ جاؤالف کی طرح بسم اللہ میں درج ہو جاؤ۔
    • 👈 طلب رزق داخل فطرت ہے لیکن جب طلب رزق میں کوئی ایسا طریقہ اختیار کر لینا جس سے خداوند تعالیٰ کا بھی خیال نہ آئے تو ایسے رزق سے بھوکے مر جانا اچھا ہے۔



    مولانا رومی ؒ کے اقوال

    مولانا رومی ؒ کے اقوال 
    • 👈اپنے اندر تبدیلی کی کوشش کرنی چاہیے اولیاء اللہ کی صحبت اختیار کر تاکہ  تیرے اندر تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔
    • 👈 اگر تو راحت کی تمنا میں بھاگے گا تو اُس طرف سے بھی مصیبت  تیرے سامنے تیرا استقبال کرے گی۔ 
    • 👈 تم صورت کو دیکھا سیرت سے تو غافل رہا ہے سیپ سے موتی چن اگر تو سمجھ دار اور عقل رکھتا ہے ۔
    • 👈 آدمی اگر پیشگی ہی اپنا عیب دیکھ لیتا تو کب اپنی اصلاح سے کمزور رہ سکتا تھا۔ 
    • 👈 یاد رکھنا ہر صورت فنا ہو جائے گی اور باطن کی دنیا قائم رہے گی۔ 
    • 👈 انسان کی خیر اور راحت و سکون صرف اس کی زبان میں پوشیدہ ہے۔ 
    • 👈 خدایا رحم کرمجھ پر پریشاں و حال خستہ ہوں - بنے اسباب میری گردشوں کے کارِصد عصیاں۔




    عشیرت کے قریب ٹرک کے حادثے میں ڈرائیور اور شاگرد جان بحق

    عشیرت کے قریب ٹرک کے حادثے میں ڈرائیور اور شاگرد جان بحق 

    لوئر چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) لوئر چترال عشیرت کے قریب ٹرک کے حادثے میں ڈرائیور اور شاگرد جان بحق ہوگئے ہیں۔ سامان سے لدا ٹرک چترال جارہا تھا۔ لواری ٹنل دونوں اطراف حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ ٹنل سے رابطہ سڑکوں کی غلط ڈیزائننگ بتائی جاتی ہے۔ راستے خطرناک ہوگئے ہیں کیونکہ ان کو بناتے وقت ٹریفک کے نظام اور حادثاتی عوامل کو سامنے نہیں رکھا گیا ہے۔ سردیوں میں برف باری کے باعث یہ راستے اور خطرناک ہوجاتے ہیں۔

    چترال دروش کے ہوٹل میں حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں

    چترال دروش کے ہوٹل میں حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں

    دروش (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چترال دروش کے ایک مقامی ہوٹل میں ہفتے کی رات ایک حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے سے قبل تین گاڑیاں دروش کے شاہنگر ایریا میں واقع نصراللہ نامی ہوٹل پہنچیں اور گاڑیوں میں موجود افراد نے ہوٹل کے عملے پر کیمیکل سپرے کئے۔ اور انہوں نے ہوٹل کے مالک نصراللہ کے بیٹوں ضااللہ ، حماد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور موقع پر موجود ایک اور شخص کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ نصراللہ اور ان کے بیٹے یہ ہوٹل کرایہ پر چلارہے رہیں۔ زخمیوں پر اتنی تشدد کی گئی ہے کہ انہیں علاج کے لئے پشاور لے جانا پڑا ہے۔

    تشدد کا نشانہ بننے والے افراد نے الزام لگایا ہے کہ بلڈنگ کے مالک سردار حسین ولد سردار الملک نے ان پے حملہ کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرایہ کے تنازع پر ہوٹل بلڈنگ کے مالک نے ان پے حملہ کروایا ہے۔



    28 اگست، 2021

    پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے ، پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی تصفیے کے لئے کردار ادا کرے گا ۔ سفیر ظہیر اے جنجوعہ کا خطاب

    پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے اہم ہے ، پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی تصفیے کے لئے کردار ادا کرے گا ۔ سفیر ظہیر اے جنجوعہ کا خطاب

    اسلام آباد (اے پی پی): یورپی یونین ، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہاہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی تصفیے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے یہ بات بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے آٹھویں ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    پاکستان کے سفیرنے شرکا کو افغانستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

    حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صدر یورپی کونسل چارلس مشیل اور بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کی کالیں موصول ہوئیں جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے اعلی نمائندے جوزف بوریل اور بیلجیئم کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سوفی ولیمز سے بھی اس حوا لے سے گفتگو کی۔

    ِ پاکستان کے سفیر نے سفارتی اور بین الاقوامی اداروں کے عملے ، صحافیوں اور دیگر کو افغانستان سے نکالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ جشنِ آزادی کے موقع پربیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کی تقریبِ پرچم کشائی میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر سفیرِ پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانہ پاکستان اِس نوعیت کی دیگر تقریبات کا انعقاد بھی کرتا رہے گا۔

    پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلجیئم میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں 18.3 فیصد اضافے کے ساتھ 25.5 ملین رہیں۔

    تقریب کا انعقاد وزیراعظم عمران خان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے وژن کے مطابق کیا گیا تھا تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمات تک فعال انداز میں رسائی حاصل ہو۔ آن لائن کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کمیونٹی ممبران نے سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا۔

    پاکستان میں مقامی سطح پرتیار کردہ موبائل فونز کی تعداد درآمدی موبائل فونز سے زیادہ ہو گئی ، جکہ ایک بڑی کامیابی ہے

    پاکستان میں مقامی سطح پرتیار کردہ موبائل فونز کی تعداد درآمدی موبائل فونز سے زیادہ ہو گئی ، جکہ ایک بڑی کامیابی ہے

    اسلام آباد (این این آئی) مقامی سطح پر موبائل سازی کی صنعت نے موبائل فون کی در آمدات کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوری تا جولائی 2021 کے دوران،پاکستان میں موبائل بنانے والے اداروں نے ایک کروڑ با ئیس لاکھ ستر ہزار (12.27ملین) موبائل فون تیار کئے جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد بیاسی لاکھ نوے ہزار (8.29 ملین) ریکارڈ کی گئی۔یہ رجحان پی ٹی اے کے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) اجازت ناموں سے متعلق ریگولیٹری نظام کی مثبت عکاسی ہے جس کو متعارف کروانے کے پہلے ہی سال کے 7 ماہ کے عرصہ میں ایک کروڑ با ئیس لاکھ ستر ہزار (12.27 ملین) موبائل فون تیار ہو ئے جن میں اڑتالیس لاکھ ستر ہزار(4.87 ملین) 4 جی سمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔

    موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی سمیت سازگار حکومتی پالیسیوں کی بدولت اور ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ کے بعدپاکستان میں مقامی سطح پر موبائل بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔ اس سے پاکستان کے موبائل فون تیاری کے نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے جس کی بدولت جعلی ڈیوائس مارکیٹ کا خاتمہ اور تجارتی اداروں کو برابرمواقع میسر آئے جبکہ ہر قسم کی ڈیوائس کی درآمدات کے لیے یکساں قانونی ذرائع کی موجودگی سے صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مینوفیکچررز کو پاکستان میں اپنے یونٹ کے قیام کے حوالے سے ایک جامع موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی متعارف کرائی گئی۔اس پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کوموبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیں جس کے تحت اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں مشہور برانڈز جیسا کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں۔

    وزیر موسمیاتی تبدیلی سرتاج گل نے کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان کی صاف و سرسبز مہم کا افتتاح کیا

    وزیر موسمیاتی تبدیلی سرتاج گل نے کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان کی صاف و سرسبز مہم کا افتتاح کیا 




    فیصل آباد، 27 اگست، 2021۔ کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی آئی پاکستان) کی جانب سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی موجودگی میں فیصل آباد کے پروڈکشن پلانٹ میں 'صاف و سرسبز 'مہم 2021کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں رواں سال کے اوائل میں دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت سی سی آئی پاکستان نے ملک کے بڑے شہروں میں 50 ہزار پودوں کی شجرکاری کا اعلان کیااور افتتاحی تقریب کے دوران اسکی پہلی مہم میں 10 ہزار سے زائد پودے عطیہ کئے گئے۔ تقریب میں وزیر مملکت زرتاج گل کے ہمراہ اعلیٰ سرکاری حکام اور سی سی آئی پاکستان ٹیم کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔ 

    تقریب میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کو مختلف اقسام کے مالٹے، ارجن اور زیتون کے پودے پیش کئے گئے۔ اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا، "سی سی آئی پاکستان کی جانب سے 'صاف و سرسبز 'مہم دراصل وزیر اعظم پاکستان کے سرسبز پاکستان ویژن کا حصہ ہے۔ اس ویژن کے حصول کے لئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان میں 50 ہزار درختوں کی شجرکاری کے اپنے عزم کی تکمیل کے لئے سی سی آئی پاکستان نے اپنے آپکو ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ ثابت کیا ہے۔" 

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر احمت کرساد ارتن نے کہا، "سی سی آئی پاکستان سماجی و ماحولیاتی طور پر پاکستان کا ایک باشعور کاروباری ادارہ ہے۔ ہم قدرتی حیاتیاتی تنوع کی بحالی میں تعاون کی اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں اور پاکستان کے پاس موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن چیلنجز سے نمٹنے کا یہی ایک حل ہے۔" 

    یہ تقریب سی سی آئی کے جدید ترین پروڈکشن پلانٹ کے دورے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس کے دوران کمپنی کی جانب سے صاف و سرسبز پاکستان کی حکومتی کاوشوں میں تعاون کے عہد کا اعادہ کیا گیا۔

    27 اگست، 2021

    یوفون نے چین میں پری پیڈ رومنگ سروس پر سب سے کم ترین نرخ متعارف کرادیئے

    چین میں پاکستانیوں کے لئے اپنے ہم وطنوں سے رابطے کی بڑی خبر 

    اسلام آباد، 27 اگست، 2021۔ پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے چین میں اپنی رومنگ سروسز کے چارجز میں سب سے زیادہ کمی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس اقدام کی بدولت یوفون صارفین ملک سے باہر بھی اپنے پیاروں سے بوقت ضرورت رابطہ میں رہ سکیں گے۔ یوفون کی جانب سے اس حالیہ آفر سے طالب علم، سیاح، کاروباری افراد اور سفارتی حلقہ پاکستان کے پڑوسی و گہرے دوست ملک چین میں مستفید ہوگا جس کے ذریعے وہ اعلیٰ معیار کی آواز اور ڈیٹا خدمات استعمال کرسکیں گے۔  

    ٹیلی کام انڈسٹری میں یوفون کی جانب سے وطن جیسی رومنگ خدمات سب سے کم ترین نرخوں پر پیش کی جارہی ہیں جن میں ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ کالز اور انٹرنیٹ 5 روپے فی 30 سیکنڈز اور 5 روپے فی ایم بی بالترتیب شامل ہیں۔ یہ سروس یوفون کے تمام پری پیڈ نمبروں پر صارفین کی سہولت کے لئے پہلے سے ہی فعال ہے۔ مزید براں، چین میں یوفون کے ڈیٹا رومنگ کی بدولت صارفین کو تمام سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ کسی پریشانی اور رکاوٹ کے بغیر باآسانی رسائی حاصل ہوگی۔ یہ ڈیٹا سروس *506# ڈائل کرکے اور ذیلی ہدایات پر عمل کرکے فعال کی جاسکتی ہے۔ 

    اس اقدام کی بدولت چین میں کاروباری، تعلیمی، تفریحی یا کسی بھی مقصد سے سفر کرنے والے یوفون صارفین کو سہولت حاصل ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں تیزی آئے گی جس سے سماجی و معاشی ترقیاتی اہداف کے مشترکہ طور پر حصول کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔ 

    یوفون ہمیشہ سے اپنے صارفین کو بہتر انداز سے سہولت کی فراہمی میں پیش پیش رہا ہے اور اس کا یہ حالیہ اقدام اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والی کمپنی کے طور پر یوفون نے اپنی مصنوعات اور خدمات کے پورٹ فولیو میں بہتری لانے کا عمل جاری رکھا ہے تاکہ اپنے صارفین کے لئے معیاری نیٹ ورک اور ڈیٹا خدمات میں وسعت لائی جاسکے۔ 

    افغان طالبان نے قندھا ر میں خیبر ٹیلی ویژن کے معروف پاکستانی صحافی کو کیمرہ مین سمیت گرفتار کرلیا

    افغان طالبان نے قندھا ر میں  خیبر ٹیلی ویژن کے معروف پاکستانی صحافی کو کیمرہ مین سمیت گرفتار کرلیا

    کابل (ویب ڈیسک ، این این آئی 26 اگست 2021) نجی ٹی وی خیبر نیوز سے منسلک صحافی متین خان کو قندھار میں طالبان کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی کے اہل خانہ کا کہناہے کہ متین خان چمن میں خیبر نیوز سے منسلک ہیں اور گزشتہ روز رپورٹنگ کیلئے قندھار گئے تھے اور ان کے ساتھ کیمرا مین بھی تھا۔ انہیں طالبان کی جانب سے گرفتار کر لیا گیاہے ، صحافیوں کو کنٹینرز میں بند کیا گیاہے ، ایک بار واٹس ایپ پر رابطہ ہواہے ۔

    دوسری جانب طالبان انفارمیشن دفتر کا کہناہے کہ پاکستانی صحافی کو گزشتہ روز بغیر اجازت کوریج پر حراست میں لیا گیاہے ، صحافی اور کیمرا مین سے تفتیش جاری ہے ۔ پریس کلب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متین خان اور کیمرا مین کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، حکومت پاکستان واقعے کا نوٹس لے اور صحافی کو بازیاب کروائے۔دریں اثنا افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ میڈیا کو افغانستان میں کام کرنے کی مکمل اجازت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بات کہی۔ذبیح اللہ مجاہد کے ساتھ عبدالقہار بلخی، سردار شکیب اور مولوی سعدالدین بھی موجود تھے جن کے ہمراہ انہوں نے صحافیوں کے مسائل بھی سنے۔اس موقع پر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جب حکومت بن جائے گی تو صحافیوں کو نقل و حرکت کی سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صورتِ حال ابھی واضح نہیں ہے، آپ لوگ محتاط ہو کر فلم بندی کریں۔ترجمان طالبان نے مزید بتایا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے 3 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے رہے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی دنیا کو افغانستان کی اصل تصویر دکھائیں، 10 دن پہلے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا آج سے موازنہ بھی کریں۔

    26 اگست، 2021

    چترال یارخون اپریل 2017 میں قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ کے قاتلوں کو 5 سال عمر قید کی سزا اور 5 -5 لاکھ جرمانہ کی سزا، ٹائمز آف چترال کی بھرپور کوریج نے مقتول کو انصاف دلانے میں کردار ادا کیا۔

    چترال یارخون  اپریل 2017 میں قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ  کے قاتلوں  کو 5 سال  بعد  عمر قید کی سزا اور 5 -5 لاکھ جرمانہ کی سزا، ٹائمز آف چترال کی بھرپور کوریج نے مقتول کو انصاف دلانے میں کردار  ادا کیا۔




     اپریل 2017 میں بے گناہ  قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ کے قتل کا ایف آئی آر مستوج تھانے میں مقتول کی بیوی اور آشنا کے خلاف درج  ورثاء نے درج کرائی تھی۔  اس کیس میں بڑے داؤ پیچ آئے اور بلاآخر انصاف کی فتح  ہوگئی۔  اسلم بیگ قتل کے خلاف مقتول کو انصاف دلانے اور قاتلوں کو سزا دلوانے کے لئے ٹائمز آف چترال نے بھر پور کردار ادا کیا۔ اور مظلوموں کی آواز بن کر آگے آگے رہا۔  کیس کی تمام خبروں کے لنکس درجہ ذیل میں دیئے گئے ہیں۔



    کیس کا فیصلہ آگیا ہے  جس کے مطابق اسلم بیگ  کے قاتلوں یعنی اس کی سابق اہلیہ اور اس کے آشناء کو  عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ عدالت سید زاہد شاہ ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال نے بریپ یارخون  اسلم بیگ قتل کیس میں مرکزی ملزمان  مقتول کی اہلیہ ذاکرہ بی بی   اور اس کے مبینہ آشنا شہاب الامین  کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ اور  دونوں مجرمان کو 5-5 لاکھ روپے کی جرمانے کی سزا بھی سنائی  ہے۔


    ایڈیشنل سیشن جج اپر چترال نے ملزم سید شہاب الامین اور ملزمہ ذاکرہ بی بی کوزیر دفعہ  302 (b)  تغیرات پاکستان کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔  دونوں مجرمان کو دفعہ  544(a) کے تحت 3-3 لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو فوجداری ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر نائب کورٹ کو حوالہ کیا گیا ہے۔   اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اپر چترال کے معروف قانون دان گل مراد ایڈووکیٹ اہم کردار ادا کیا ہے وہ اس کیس کے وکیل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں :  

    نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

    اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
    یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

    تازہ ترین

    www.myvoicetv.com

    مشہور اشاعتیں

    loading...

    تازہ ترین خبریں