28 مئی، 2014

پسند کی شادی کرنیوالی خاتون لاہور ہائیکورٹ کے سامنے بھائیوں کے ہاتھوں قتل

 


لاہور: ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اس کے بھائیوں نے اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی فرزانہ نے اقبال نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور آج جب اپنے مقدمے کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے اس کے بھائیوں نے اس پر اینٹوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فرزانہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سر میں شدید چوٹیں لگنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہوئی۔

مزنگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget