مئی 23, 2014

Dance of #Irani #girls | ایرانی لڑکیوں کو دوران ڈرائیونگ رقص کرنا بھاری پڑ گیا

 



تہران: ایرانی لڑکیوں کو ڈرائیونگ کے دوران گانے پر رقص کرنا اور اس کی ویڈیو بنانا بھاری پڑ گیا۔

سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرینگ ویب سائٹ ”یوٹیوب“ پر ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا جس میں 2 ایرانی لڑکیاں گاڑی چلاتے ہوئے گانے پر رقص کرنے میں مگن اور ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بنانے میں بھی مصروف تھیں تاہم دونوں لڑکیوں کی خوشی اس وقت ادھوری رہ گئی کہ جب ان کی تیز رفتار گاڑی اچانک ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

لڑکیوں کے ہی موبائل سے بنائی جانے والی اس ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی چلانے والی ایک لڑکی گانے اور ناچنے میں اس قدر مگن تھی کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھ اسٹرینگ سے اٹھائے ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے اسی لمحے ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد ڈرائیور لڑکی اور اس کی دوست اسپتال جا پہنچیں۔ اسپتال میں زیر علاج زخمی لڑکیوں کی ایک اور ویڈیو بنائی گئی جس میں دونوں لڑکیاں نئی زندگی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹری کا نشان بنا رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز



Iranian Girl Car Crash by TheExpressNews

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget