10 مئی، 2014

Women killed own 3 children - فیصل آباد میں گھریلو حالات سے تنگ ماں نے اپنے 3 جگر گوشوں کو زہر دے دیا


فیصل آباد: نشاط آباد میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر ماں نے اپنے تین کمسن بچوں کو زہر کی گولیاں کھلا دیں جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق جب کہ بیٹے اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے نشاط آباد میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر صدف نامی خاتون ن اپنے 7 سالہ بیٹے بلاول، 5 سالہ صبا اور 3 سالہ کرن کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا دیں۔ بچوں کے والد اور قریبی رشتہ داروں نے تینوں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا بروقت علاج شروع نہ ہو سکا جس کے باعث 3 سالہ کرن جاں بحق ہوگئی جب کہ بلاول اور کرن کا علاج جاری ہے۔

بچوں کی ماں نے بھی الائیڈ استپال پہنچ کر خود کشی کی کوشش کی تاہم قریبی رشتہ داروں نے اسے پکڑ لیا اور پھر پولیس نے صدف کو اپنی تحویل میں لے کر  واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز سے شائع کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget