13 جون، 2014

پاکستانی کبھی نہیں سدھریں گے: سعودی عرب میں موبائل فون صارفین کو لوٹنے والے 12 پاکستانی گرفتار

 


جدہ: سعودی عرب میں فرضی انعامات کے نام پرموبائل فون صارفین کو لوٹنے والے 12 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی پولیس نے جدہ کے پہاڑی علاقے میں مقیم 12 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 11موبائل فونز، 86 سمیں اور 44 ہزار ریال برآمد کرلئے ہیں۔ یہ افراد فرضی انعامات کے نام پرموبائل فون صارفین کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سعودی پولیس نے ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر آب زم زم کی بوتلوں میں عام پانی بھر کر بیچنے والے گروہ کو بھی گرفتار کیا تھا اور اس میں سے کچھ کا تعلق بھی پاکستان سے تھا۔

روزنامہ ایکسپریس 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget