28 جولائی، 2014

چترال: بروغل فیسٹیول کا آغاز 14 اگست سے ہورہاہے۔

 

چترال (ٹی او سی نمائندہ) ہرسال کی طرح سال نو میں بھی بروغل فیسٹیول منعقد ہوگا۔ تین روزہ فیسٹیول 14 اگست 2014 سے شروع ہوگا۔ سطح سمندر سے 13000 فٹ بلندی پر واقع بروغل ایک دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔ تاہم یہاں کے لوگ اپنے سالنہ فیسٹیول کو نہیں بھولتے۔ 

بروغل کی پہاڑیوں پر گرمی کے مہینوں میں بھی برف پڑی رہتی ہے۔ بروغل اپنے خوبصورت لینڈ سکیپ، کارمبار جھیل اور برف سے ڈھکے خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے لئے مشہور ہے۔ بروغل میں 20 سے زائد چھوٹی چھوٹی جھیلیں موجود ہیں جو علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس علاقے کی جعرافیائی اہمیت اس لحاظ بھی ہے کہ یہ پاکستان کوکنار پاس کے ذریعے واخان سے ملاتا ہے جو سنٹرل ایشاء تک پہنچنے کا واحد مختصر راستہ ہے۔ یہ علاقہ چترال شہر سے تقریباً 260 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے یہ راستہ ناہموار اور دشوار گزار ہے اس لئے اس روڈ پر صرف جیپ سے سفر ممکن ہے۔ چترال شہر سے بروغل پہنچنے میں لگ بھک 15 گھنٹے لگتے ہیں۔


اس فیسٹیول میں بروغل کے مقامی لوگ وائلڈ پولو، گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے، یاک ریس، رسہ کشی، بزکشی کے علاوہ یاک پولو کے مقابلے کرتے ہیں۔ علاوہ ازین میلے میں علاقے کی ثقافتی لباس جن میں ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑتے، بنیان، کوٹ، چوغے کپڑوں پرکشیدہ کاری کے نمونے بھی میلے میں نمائش کے لئے سجائے جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget