21 جولائی، 2014

بھارت میں ہوس کے پجاری 86 سالہ سسر نے بہو کی عزت تارتار کردی

بیلارے: بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہوس کے پجاری 86 سالہ سسر نے بہو کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کا واقعہ 3 ماہ قبل پیش آیا تاہم سسر کی دھمکی اور خوف کے باعث بہو نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی کسی کو خبر نہ کی اور خاموش ہوکر بیٹھ گئی جس کے باعث واقعے کی شکایت درج نہ ہوسکی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جب لڑکی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرائی تو اس کا سسر پکڑے جانے کے خوف سے فرار ہوگیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کی شکار لڑکی نے بتایا کہ سسر نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ ساس اور دیور کی مدد سے بنایا جبکہ واقعے کا علم ہونے پر اس کا شوہر بھی دوسرا بیاہ رچا کر بیٹھ گیا۔

ایکسپریس نیوز

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget