12 اگست، 2014

دیر بالا:مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چار افراد کوقتل کردیا

زمین کے تنازعہ پر خار سو نئی درہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی


دیر بالا (دنیا نیوز ) دیر بالا پا ک افغان بارڈر کے سرحدی علاقہ سونئی درہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا، جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل براول کے علاقے خارہ سونئی درہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوئیں ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ زمین پر تنازعہ تھا جس کے بعد چچازاد بھائی افغانستان منتقل ہوگئے تھے۔اس لئے خیال کیا جاتا ہے کہ قتل اسی تنازعے کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ سو نئی درہ میں پچھلے تین سالوں سے افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے کئی دہشتگردی کی کارروائیاں اسی علاقے میں کی ہیں ۔ تاہم پولیس فی الحال اسے دہشتگردی کا واقعہ قرار نہیں دے رہی ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget