اگست 25, 2014

Love ♠ : Israeli boy weds Palestinian girl - عشق ہوتوایسا،اسرائیلی لڑکی کی فلسطینی لڑکے سے شادی

 

مقبوضہ بیت المقدس : عشق نہ پوچھے ذات، محبت کا جذبہ جذبات سے پر اور تعصبات  سے عاری ہوتا ہے، ثابت ہوا اسرائیل کے شہر جافا میں جہاں  ایک یہودی خاتون اور فلسطینی مرد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔



اسرائیلی حسینہ اور فلسطینی نوجوان ایک دوسرے پر دل ہارے اور محبت جیت گئی، جافا میں سجی شادی کی تقریب اور دو پیار کرنے والے ایک ہوگئے۔ انوکھی شادی نے اسرائیلیوں کو بھی شادمان کر دیا،گلدستہ اُٹھائے پلاسٹک کے دل لہراتے لوگ مبارک باد دینے چلے آئے۔

ایک خاتون نے اس ملن کو جمہوریت کا ثمر قرار دیا، یہودی خاتون کو مسلمان کی بیگم بنتے دیکھ کر صیہونی طیش میں آگئے اور دولہا دلہن کیخلاف مظاہرہ کیا کہ ہم اس شادی کے سخت مخالف ہیں، یہ ہمارے روایات کیخلاف ہے۔ اسرائیل  یہودیوں کا ملک ہے، مسلمانوں کو فوراً یہاں سے چلے جانا چاہیے۔ولیمے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منقعد ہوئی، جس میں اسرائیلی اور فلسطینی مہمان شریک تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget