22 ستمبر، 2014

ہری پور میں گاڑی اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق

 

ہری پور: جی ٹی روڈ پر گاڑی اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ سے پشاور جانے والی گاڑی ہری پور کے علاقے سرائے گدائی کے قریب جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے 2 راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ واقعے میں بچ جانے والے واحد زخمی کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل  ہے جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget