22 ستمبر، 2014

پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کی نیندیں اُڑادی، خطرناک تیاری

 

پاکستان نے بحری حدود کے دفاع کیلئے ایٹمی میزائل کی تیاری شروع کردی، امریکی اخبار
واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اپنی بحرئ حدود کے دفاع کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل بنا رہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیوی کے بحری جہاز سے فائر ہونے والا میزائل پاکستان کے زمینی ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ امریکی تھنک ٹینک کے ایک رکن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی عالمی دنیا کو تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے دفاع کے لئے سمندر سے مار کرنے والے جوہری میزائل بنانے کی کوشش بھی کررہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اس پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتا ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب اسرائیلی ٹیکنالوجی کے حامل  ’’بارک 8 ‘‘ نامی میزائل بنارہا ہے۔ بارک8 زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید ترین میزائل ہے۔ یہ ہوائی جہاز، میزائل اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  یہ میزائل 275 کلو وزنی ہے جو 60 کلو وزنی ایٹمی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور ایک ہزار 350 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے  70 کلو میٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا  ہے۔  روزنامہ ایکسپریس

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget