ستمبر 5, 2014

نواز شریف نے ساڑھی کے بعد اب دشمنِ پاکستان نریندر مودی کو آموں کا تخفہ بھیج دیا

 



نئی دلی: وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو  بہتر کرنے کے لئے اپنے بھارتی ہم منصب کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو دور کرنے کے لئے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے جسے نواز شریف کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے ایک اچھی کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم کو آموں کا تحفہ اس وقت بھیجا گیا ہے جب دونوں ممالک کے سربراہان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جانے والے ہیں جہاں پر دونوں کی ملاقات کے امکانات تھے تاہم بھارت نے روایتی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے   پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد  دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کی ملاقات منسوخ کر دی تھی جب کہ گزشتہ کچھ دنوں سے لائن آف کنٹرول اورسیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔ خبر روزنامہ ایکسپریس

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget