ستمبر 9, 2014

فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا۔ مولوی آغا محمد کی ڈگری نکلی تفصیل پڑھیں



کوئٹہ: بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

مولوی آغا محمد گزشتہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان) کے ٹکٹ پر این اے 261 پشین ۔ زیارت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں ان کے حریف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عیسیٰ روشان نے مولوی آغا محمد کی کامیابی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبیونل نے مولوی آغا محمد کی ڈگری کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں نااہل قرار دیتے یوئے ان کے حلقے میں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

اشاعت ڈان ڈاٹ کام

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget