اکتوبر 29, 2014

Bilawal not listening to me – AA Zardari ’’بلاول میری ایک نہیں سنتا‘‘سابق صدر آصف زرداری بیٹے کے سامنے بے بس ہوگئے

 





’’بلاول میری ایک نہیں سنتا‘‘سابق صدر آصف زرداری بیٹے کے سامنے بے بس ہوگئے

اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری اپنے صاحبزادے اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے سامنے بے بس ہوگئے۔

انھوں نے اپنے قریبی دوستوں کے سامنے اعتراف کیاکہ بلاول میری کوئی بات نہیں مانتا، پیپلزپارٹی کے ذمے دارذرائع کے مطابق سابق صدرزرداری،بلاول بھٹوکی متنازع تقاریرکی وجہ سے سخت پریشان ہیں،بلاول نے بیک وقت (ن)لیگ،متحدہ قومی موومنٹ اورتحریک انصاف کوتنقیدکا نشانہ بنایاجس کی وجہ سے پیپلزپارٹی اورمتحدہ کے درمیان سندھ میں سخت کشیدگی ہے۔

پیپلزپارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کے علاوہ بعض قریبی دوستوں نے سابق صدرسے بات کی کہ وہ بلاول کوسمجھائیں۔ بیک وقت اتنے محاذ نہ کھولے جائیں جس پرزرداری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو معلوم ہے کہ ’’نوجوان اولادکہا سنتی ہے‘‘میں نے اسے بہت سمجھایا وہ میری ایک نہیں سنتا، ذرائع کے مطابق بلاول پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی اپنے والدآصف زرداری کونظراندازکرکے تمام سینئررہنماؤں کوفارغ کرکے نوجوان رہنماؤں کوآگے لانیکا فیصلہ کرچکے ہیں، زرداری نے بلاول کومشورہ دیاکہ وہ سینئراورنوجوان رہنماؤں کوایک ساتھ لیکرچلیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget