2 اکتوبر، 2014

‘Sooper’ creates national history by reaching Rs. 11 billion sales mark


سوپر بسکٹ نے تاریخ رقم کردی۔ 11 ارب روپےکےبسکٹ فروخت
پاکستان کے پسندیدہ بسکٹ برانڈ پیک فرینز سوپر نے 11 ارب روپے سے زیادہ کی فروخت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔یہ سنگ میل برانڈ کے لئے ایک اور اعزاز ہے جس کا اے سی نیلسن کے ریٹیل آڈٹ کے مطابق سادہ میٹھے بسکٹ کی اقسام میں مارکیٹ شیئر 37 فیصد ہے ۔ پیک فرینز سوپر ملک میں بسکٹ تیار کرنے والی سرفہرست کمپنی انگلش بسکٹ مینو فیکچررز پرائیوٹ لمیٹڈ کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا برانڈ ہے۔
اس سنگ میل کے حصول کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے ذوالفقار علی انصاری، ہیڈ آف مارکیٹنگ، ای بی ایم نے کہا ” پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے   بسکٹ کی بانی کمپنی ہونا ای بی ایم کے لئے فخر کی بات ہے۔ سوپر کی کامیابی کا راز ای بی ایم میں کی جانیوالی مسلسل جدت طرازی اور معیار کے قوانین پر سختی سے عمل در آمد کرنے میں ہے۔تقریباََ تمام کمپنیوں نے سوپر کے ذائقے کی نقل کی کوشش کی لیکن وہ اس کے ذائقے اور معیار کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔ اس وقت دنیا کے 13ممالک میں سوپر کو برآمد کیا جا رہا ہے اور ہم جلد ہی اس تعداد میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں
1996 میں متعارف کر وا یا گیا یہ بسکٹ دودھ اور انڈے سے تیار ہونے والا پہلا بسکٹ تھا اور اس لمحے سے اب تک برانڈ نے ترقی کی منازل طے کیں ہیں۔یہ ایک منفرد ساخت کا سادہ میٹھا بسکٹ ہے جو منہ میں گھل جا تا ہے۔ سال 2013 میں ایک نیا ذائقہ پیک فرینز سوپر الائچی متعارف کر وایا گیا۔ اس نئے ذائقے کو بھی صارفین کی زبردست پزیرائی ملی اور اس نے بھی سوپر کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پیک فرینز سوپر کو عالمی سطح پر بھی پسند کیا جاتا ہے اور معاشرے کا ہر طبقہ اس بسکٹ کو استعمال کرتا ہے۔تقریباََ 2 کروڑ سوپر بسکٹ ہر روز کھائے جاتے ہیں اور گذشتہ سال 43 کروڑ فیملی پیکس فروخت ہوئے۔ ایم ای ایم ار بی ریسرچ ایجنسی کی جانب سے کروائے گئے برانڈ الیکشنز کے نتائج کے مطابق سوپر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے برانڈز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

یہ خبر انگریز میں درجہ ذیل ہے:

‘Sooper’ creates national history by reaching Rs. 11 billion sales mark
Peek Freans Sooper, the number one selling biscuit brand of Pakistan, creates history by becoming the first biscuit brand with sales over the unprecedented Rs. 11 billion mark. The coveted milestone is another feather to the hat of the brand that not only has the biggest market share in the plain sweet segment at 37 percent, according to the AC Nielsen retail audit, but it is also the highest contributing brand of English Biscuit Manufacturers (Pvt) Limited (EBM), the country’s leading biscuit manufacturer. 

Commenting on achieving this milestone, Zulfiqar Ali Ansari, Head of Marketing at EBM said, “It is a moment of pride for EBM to be the parent company of Pakistan’s number one selling biscuit. The secret of Sooper’s success is the continuous innovation and adherence to strict quality standards maintained at EBM. Almost every company has tried replicating Sooper to climb on its success bandwagon, but has been unable to match the same taste and quality. At present, Sooper is exported to 13 countries and we plan on increasing that number soon.”

Launched in 1996, Sooper was the first Egg & Milk cookie, and since then there has been no turning back. Developed after intensive research, it is a plain sweet biscuit with a unique texture that delivers a melt-in-the-mouth feeling. In 2013, a new flavor, Peek Freans Sooper Elaichi (cardamon) was introduced. This too was very well received by consumers and since its launch, the new flavor has contributed significantly towards the Sooper portfolio’s overall growth. 

Peek Freans Sooper enjoys a universal taste appeal and is consumed by all cross-sections of society. Almost 20 million Sooper cookies are consumed every day and 430 million family packs were sold last year. Sooper was also elected the 2nd most favourite brand during the Brand Elections conducted by MEMRB Research agency across Pakistan.

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget