نومبر 8, 2014

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

 

فیصل آباد: الٰہی آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے بیہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے رہائشی فداحسین اور میمونہ کوثر نے کچھ عرصے قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے تاہم پنچایت نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرادی تھی اور میمونہ کوثر اپنے والدین سے ملنے میکے آئی ہوئی تھی لیکن جب آج صبح فدا حسین اپنی بیوی کو لینے آیا تو لڑکی کے بھائی شہباز نے دونوں کو سر میں لوہے کے راڈ کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

سی پی او فیصل آباد سہیل تاجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئ ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ڈیلی ایکسپریس سے

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget