11 نومبر، 2014

Stepsons kill mother, two sisters for ‘honour’




لاہور میں بیٹوں نے ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا

لاہور: ٹاؤن شپ میں دو بھائیوں نے اپنی ماں اور 2 سوتیلی بہنوں کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاؤن شپ کی رہائشی صغراں بی بی نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد شعبان نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی، پہلے شوہر سے  صغراں کے 2 بیٹے آصف اور شہزاد تھے، دونوں بیٹوں کو اپنی ماں اور سوتیلی بہنوں کے کردار پر شبہ تھا جس پر انہوں نے گھر میں گھس کر صغراں اور اپنی 2 سوتیلی بہنوں ،مقدس اور آمنہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
واقعے کے بعد دونوں ملزمان نے متعلقہ تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی جبکہ پولیس نے شعبان کی مدعیت میں آصف اور شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget