جنوری 8, 2015

Allah Talaa ne #PervezMusharraf ki sun li… breaking news - read this >>

 

غداری کیس میں صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے لئے استغاثہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر وکیل استغاثہ نے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے لئے استدعا کرتے ہوئے اپنے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو صرف شریک ملزمان سے متعلق کارروائی سے روکا ہے ، خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف کارروائی جاری رکھ سکتی ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا مواد بتاتا ہے کہ 3 نومبر کے اقدام میں ایک سے زائد لوگ شریک تھے۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ خصوصی عدالت کا 21 نومبر کو 3 افراد کو شریک ملزم ٹھہرانے کا فیصلہ کسی بھی جگہ پر کالعدم قرار نہیں دیا گیا۔ حکومت نے بھی اس فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی رضامندی کے ساتھ حکم امتناعی جاری کیا، عدالت نے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کی استغاثہ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔ ایکسپریس


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget