اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

17 مارچ، 2015

Shameful act of #Pakistani’s abroad – looting people – read >>>

 

لوگوں کو مرچیں لگا کر لوٹنے والے پاکستانیوں کاگروہ متحدہ عرب امارات میں پکڑا گیا
شارجہ (ڈیلی پاکستان) شارجہ کے کرائم انوسٹی گیشن محکمے نے 4پاکستانیوں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے منیجر کے چہرے پر مرچیں چھڑک کر اس سے 2لاکھ درہم لوٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ’مواٹلی‘ میں واقع کمپنی کے ہیڈ آفس کے قریب پیش آیا۔ محکمے کے ترجمان کے مطابق جب تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچی تو کمپنی کے منیجر کا چہرہ مرچوں سے پُر تھا۔ تحقیقات شروع ہوئی تو ابتدائی طور پر ایک



 پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔ اس نے اعتراف جرم کرلیا اور یہ معلومات بھی دیں کہ 3 اور لوگ بھی اس کے ساتھ شامل تھے۔ اس کی اطلاع پر شارجہ سے بھاگتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا اور پھر دیگر دو افراد کو بھی دھرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک کے کمپنی سے قریبی روابط ہیں اور منیجر کے پاس کیش کی موجودگی کے بارے میں بھی اس ہی نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا۔ تحقیقات افسر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنیوں کو کیش کی منتقلی کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں