2 مئی، 2015

خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں پاک فوج کی بمباری ،12دہشتگردہلاک ،2ٹھکانےتباہ

 


خیبر ایجنسی (ویب ڈیسک) خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ میں پاک فوج کی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12دہشت گرد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔بمباری سے دہشت گردوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے 12دہشت گرد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔بمباری سے دہشت گردوں کے 2ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ، آخری دہشت کے خاتمے تک علاقے میں کاروائیاں جاری رہیں گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget