12 مئی، 2015

بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک 30زخمی


بھارت (ویب ڈیسک )بھارت کے ضلع اودھان پور کے ماروتھی گائوں میں بس کھائی میں گرنے سے 24 مسافر موقع پر ہلاک اور 30 مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔ گائوں جموں شہر  سے 140 کلومیٹردور واقع ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش  آیا ہے جو کہ 60 مسافروں کو لیکر لٹی سے چنانی جارہی تھی ۔ تقریبا 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ماروتھی کے مقام پر بس حادثہ شکار ہوگئی اور 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ ریاستی حکومت نے  حادثے کے مقام پریاد گار کے طور پر بین الاقوامی یوگا مرکز قائم کرنے کی کی تجویز دی ہے۔
بس میں سوار شدید زخمی ہونے والے رجنیت کمار نے بتایا کہ بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے ، بس میں تکنیکی خرابی آگئی جس کے باعث ڈرائیور بس پر قانو نہ رکھ پائے  اور بس گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دریں اثنا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید اور ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget