اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 مئی، 2015

سڑک کنارےبم پھٹنے سے قبائلی رہنما ملک محمد سمیت 6 افراد جاں بحق

باجوڑایجنسی(ویب ڈیسک) تحصیل لوی جوکہ باجوڑایجنسی کا علاقہ ہے ۔ قبائلی رہنما محمد جان کے قافلے پر ریموٹ بم حملہ کیا گیا۔  قافلے کو ماموند کے علاقے برکمر سر کی جس سڑک سے گزنا تھا وہاں سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم پہلے سے ہی نصب کیا گیا تھا۔ جوں ہی قافلہ قریب پہنچا ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں قبائلی رہنمامحمد جان سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ پیر کی صبح 8بجے پیش آیا ۔ ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ملک محمد جان جس کا تعلق زگئی سے تھا موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ دھماکے میں 5 افراد بھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں۔ گاڑی ماموند کے علاقے زگئی سے ہیڈکوارٹر خار آرہی تھی ۔ سکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہیں ۔ علاقے کی پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ تاہم ابھی تک کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں