2 مئی، 2015

چترال میں خودکشی کے دو حالیہ واقعات میں دو خواتین نے زندگیوں کے چراع خود ہی گل کردیئے۔

 

چترال میں خودکشی کے دو حالیہ واقعات میں دو خواتین نے زندگیوں کے چراع خود ہی گل کردیئے۔


چترال(ٹی او سی نیوز)  چترال  میں حال ہی میں خود کشی کے دو واقعات سامنے آئے ہیں تفصیلات کے مطابق دو خواتین نے دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔  پہلے واقعے میں دنین سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کا نام جہاں زار بی بی بتایا جارہا ہے دریا میں کود کر خود کشی کی، جس کی لاش کو نکال کر دفنا دیا گیا۔  اسی طرح کے ایک اور واقعے میں مداک کی خاتون جس کا نام ناصرہ  اور متوفی تین بچوں کی ماں تھی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودشکی کرلی ہے۔ لاش برآمدکرلی گئی ۔ یہ دونوں خودکشی کے واقعات ہیں  تاہم پولیس سیکشنز 174 اور 157 کریمنل پروسیجر کے تحت تفتیش کر رہی ہے۔  ضرور ت اس امر کی ہے کہ خواتین میں خودکشی کیطرف مائل کرنے والی وجوہات  و محرکات اور اس عمل کو ختم کرنے کے لئے خواتین کو درپیش گھریلو مسائل کو ختم کیا جائے اور خواتین کو باشعور بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں.

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget