اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

15 جون، 2015

چترال ایون میں بدبخت بیٹے نے معمولی تنازع پر ماں باپ کو قتل کر ڈالا

چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال)  ماں باپ کی لمبی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے تو اولاد یں دعائیں  کرتی ہیں ، لیکن دنیا میں ایسے بھی بد نصیب اور کم بختوں کی کمی نہیں جو اپنے دنیا کی اس قیمتی سرمایے کو اپنے ہی ہاتھوں ماردیتے ہیں ، ایسے افراد کسی طور انسان کہنے کے لائق نہیں ۔ انسان تو کچا جانور بھی ایسا نہ کرے ۔ چترال ایون گائون میں ایک 22 سالہ منشیا ت کے عادی ، بے راہ رو اولاد نے اپنے ماں بات کو قتل کرڈالا ہے یہ واقعہ 13 جون 2015 ہفتے کے روز پیش آیا۔  ذرائع کے مطابق ایک گھریلو معمولی تنازع پر اُس کم بخت نے ماں باپ کو قتل کرکے اپنی دنیااندھیر کردی اور دوذخ خرید لی۔

پولیس کے مطابق قتل میں گرفتار 22 سالہ شخص منشیات کا عادی ہے اور ان کی جائیداد کو فروخت کرنا چاہتا تھا لیکن والدین نے اسے ایسا کرنے سے روکا، تو تیش میں آکر لڑکے نے ماں باپ کو قتل کردیا ،  یہ والدین کی اکلوتی اولاد تھی۔  حبیث نے صبح فجر کی نماز کے وقت جب والد نماز پڑھنے گیا اٹھ کر والدہ کا گلہ ٹاٹ کر قتل کردیا اور جب والد مسجد سے لوٹے اس کو بھی اسی طرح قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا بعد ازاں پولیس نے اسے اسپاغ لشت کے علاقے سے گرفتار کیا۔  پاکستان پینل کوڈ سیکشن 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں