اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 جولائی، 2015

#چترال میں سیلاب کی وجہ #گلیشیرزکا پگھلنا اورمون سون بارشیں ہیں، ڈی جی محکمہ موسمیات

 

 اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرز کا پگھلنا اور مون سون کی بارشیں ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان کےندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ  کراچی میں بھی 22 سے 24 جولائی کے درمیان بارش کا امکان ہے۔



غلام رسول کا کہنا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ گلیشیرزکا پگھلنا اورمون سون کی بارشیں ہیں جس کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال اور گلگت میں گلیشیرزکے پگھلنے کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے تاہم یہ ہی اطلاعات دورکے علاقوں میں نہیں پہنچتی جس کے باعث وہاں کے لوگ بےخبر رہتے ہیں، کسی جگہ ایک دن میں 100 ملی میٹرسے زیادہ بارش ہو تو وہاں نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔

واضح ر ہے کہ اب تک طوفانی بارشوں سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں بستیاں زیرآب آنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔  ایکسپریس نیوز

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں