27 جولائی، 2015

پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے، سیدسردارحسین پی پی کو گڈبائی کہنے والے ہیں۔

 


چترال (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک)ممبر  خیبر پختونخواہ اسمبلی اپر چترال سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سوچ رہے ہیں۔  گزشتہ ہفتے عمران خان کے دورہ چترال میں بونی میں ان کے سے ملاقات میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی تعریف کی۔  عمران کی شخصیت اور لیڈرشپ سے بے حد متاثر ہوئے ۔

چترال ٹوڈے کے مطابق سردارحسین اپنی دیرینہ پارٹی پی پی پی کوجلد خیرباد کہنے والے ہیں۔  سردار حسین ،عمران خان  اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا بونی میں گرم جوشی سے استقبال کیا،  اور تقریب میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی ، اس کے باوجود کہ پی ٹی حکومت نے چترال میں  تاحال ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا ہے۔  انہوں نے عمران خان کو پاکستان کا نمر ون لیڈر قراردے دیا، اور کے پی حکومت کو ملک کے دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل قرار دیا۔ اور سندھ میں اپنی ہی پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget