16 ستمبر، 2015

یوفون کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

 


یوفون اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے اشتراک سے عید الضحیٰ کے موقع پر چترال کے سیلاب متاثرین میں راشن بیگ کی فراہمی کے لئے تعاون کیا گیا ہے۔ تصویر میں پی آر سی ایس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اور یوفون کے ہیڈ آف پی آر اینڈ سی ایس آر عامر پاشا امدادی سامان کی تقسیم سے متعلق دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ 



ایک ہزار خاندانوں میں راشن کی فراہمی ہوگی، پی آر سی ایس کے ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد 

اسلام آباد: پاکستان کے صف اول کے ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے ساتھ عید الاضحی کے موقع پر چترال میں لاکھوں سیلاب متاثرین کو راشن پہنچانے کے لئے تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

لوگوں کی مدد کے تصور کے تناظر میں یوفون نے ایک ہزار خاندانوں کے لئے ایک ہفتہ کاراشن پی آر سی ایس کے حوالے کیا ۔ اس ضمن میں پی آر سی ایس کی جانب سے فوری توجہ کے متلاشی شعبوں کی نشاندہی میں مدد فراہم کی گئی ۔ پی آر سی ایس چترال کے علاقوں بمبوریت، رمبور، ریشن ، مل کہو، ارغچ ، دوم ، شغور، گرم چشمہ، زیتور ، دروش، بریپ میں یہ راشن تقسیم کرے گا۔ 

اس حوالے سے یوفون کے سی ایس آر اینڈ پی آر ہیڈ عامر پاشا نے کہا کہ
یوفون نے پی آر سی ایس کے ساتھ یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لئے راشن فراہم کیا جائے اور عید الاضحی کے موقع پر انہیں اکیلا نہ چھوڑا جائے۔ 

اس اقدام کے بارے میں پی آر سی ایس کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ
 یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے اور حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث بہت سے لوگوں کی آمدن کا ذریعہ ختم ہوگیا ہے۔ یہ اقدام وقت کا تقاضہ ہے اور ہم اس حوالے سے یوفون کی کاوشوں کو بھرپور طور پر سراہتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف سیلاب متاثرین کی بروقت امداد ہوگی بلکہ عید کے موقع ان کے چہروں پر مسکراہٹ بھی ہوگی

 یوفون کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے راشن کی کنسائمنٹ پی آر سی ایس کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران حوالے کی گئی ۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف متاثرین کو فوری امداد مہیا ہوگی بلکہ عید کے موقع پر چترال کے شہریوں میں ملک کے دیگر شہریوں کی برابری کا احساس بھی اجاگر ہوگا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget