اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

10 دسمبر، 2015

چترال: ٹریفک حادثے نے 2 اور قیمتی جانیں لے لی 13 زخمی

 

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) چترال سے لاسپور جانے والی گاڑی مستوج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 13 مسافر زخمی ہوگئے۔ رواں ماہ میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ مسافروں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لینڈاکروزر نمبر پی ایس ڈی 713چترال سے مسافر وں کے لیکر سور لاسپور جارہی تھی۔ بردان گول نالہ میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گہری کھائی میں گرگئی۔

حادثے میں 2 افراد مبارک شاہ سکنہ ہرچین اور ایک طالبہ کرن دختر محمد شریف سکنہ ہرچین لاسپور موقع پر جان بحق ہوگئے۔ لڑکی کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے 13 افراد کے نام یہ ہیں۔ اکبر عالم، ذاکر، عنایت، امیربیک،شیر حسین ، دینار ولی، مسماۃ ندویم، ثریا، شمائلہ ، روبینہ ، سلطان زار اور گاڑی کا ڈرئیور اعجاز۔ حادثے کی اطلاق ملتے ہی چترال سکاوٹ اور پولیس کے جواب مدد کے لئے پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچائے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں