دسمبر 3, 2015

درخت پر لٹکی لڑکی اور لڑکے کی لاشیں بر آمد

 

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نوجوان جوڑے کی لاشیں درخت سے لٹکی پائی گئی  ہیں۔ نوعمر لڑکی  اور کے اس کے 20 سالہ دوست کی لاشیں قریب کھیتوں میں درخت سے لٹکی ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع باران کے بپجی ننگر کے علاقے سے ملی ہیں۔  دونوں کی عمریں 15 اور 20 سال ہیں۔  لڑکی کشنا بناگلی کی عمر 15 اور لڑکا گوتم بناگالی کی عمر  20 سال ہے۔   پولیس کے مطابق دونوں نے خودکشی کی ہے۔ ساڑی کو پھندہ بناکر دونوں درخت سے لٹک گئے ہیں۔  دونوں کا تعلق قریبی واقع  گتی گائوں سے ہے اور یہ دونوں روزگار کی تلاش میں باران ضلع گئے تھے۔ 

لڑکی کے والد نے تفتیش پر پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کچھ دن قبل گوتم کے ساتھ بھاگ گئی تھی  اور باران میں رہ رہے تھے۔ 

لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور لڑکی کی عمر بھارتی قانون کے مطابق شادی کی نہیں ہوئی تھی اس لئے شادی ممکن نہ تھی اور والدین بھی شادی سے راضی نہ تھے اس وجہ سے دونوں نے انہتائی قدم اٹھایا ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget