21 دسمبر، 2015

راولپنڈی سلینڈر بلاسٹ میں زخمی دوسرا چترال طالب علم بھی چل بسا

 

ان للہ و ان الیہ راجعون


اسلام آباد (ٹی او سی نیوز) تین ہفتے قبل یعنی 12  دسمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور چترالی چالب علم انتقال کرگئے۔ سردار بختیار بھی مذکورہ واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کھاریاں میں زیر علاج تھے، آج بروز پیر21 دسپمر2015 کو انتقال کرگئے۔  سردار بختیار ولد میسر خان پرسٹن یونیورسٹی اسلام آباد کا طالب علام تھا اور بریپ چترال سے تعلق تھا۔ سردار بختیار کی جسد خاکی تدفین کے لئے ان کے آبائی گائوں بریب لے جایا گیا۔


مذکورہ واقعے میں احمدجان ولد ولی جان واقعے کے تین روز بعد انتقال کرگئے تھے جس کا تعلق اپر چترال کے گائوں اوی سے تھا۔ واقعے کے دو دیگر زخمی حسن سردار جو متوفی کے بھائی ہیں اور کشور علی ولد محمدرفیع بریب ابھی تک زیر علاج ہیں۔ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget