دسمبر 3, 2015

ووٹ کیوں ڈالا؟ بھائی نے بہن کو مارڈالا

 


ٹیکسلا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیو گلستان کالونی ٹیکسلا میں ایک شخص نے اپنی بہن کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے پر قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دانش نامی شخص نے اپنی بہن کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے منع کررکھا تھا۔ اس کی بہن آصفہ ایک مقامی سکول میں پرنسپل تھی۔ پیر کے روز جب بلدیاتی انتخابات شروع ہوئے تو بھائی کے حکم کی پرواہ کئے بغیر اپنا فرض ادا کرنے چلی گئی اور ترنول کے قریب سرائے خربوزہ جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اگلے روز بھائی سے ووٹنگ کو لیکر تلخ کلامی ہوئی ، اور دانش نے پستول نکال کر اپنی بہن پر گولی چلادی اوراسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لئے لے گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا، واہ کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget