27 جنوری، 2016

زیارت میں گاڑی کو حادثہ ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی



چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) بدھ کو یہاں زیارت میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ مسافر کوچ پشاور سے چترال آرہی تھی جس میں 15 افراد سوار تھے۔ زیارت میں گاڑی روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے پھسل گئی اور کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں 1 ایک شخص منور احمد ولد نذیر چترال ٹائون جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ متوفی فرنٹ سیٹھ پر بیٹھے تھے۔

زخمیوں میں محمد اکبر ریشن، امیراللہ ریشن، منہاج الدین ریشن، سید ولد رحمت اللہ بروز، عبداللہ شیخاندہ، محمد شفی دروش، محراب حسین بروز، وجاہت اللہ بروز، رحیم اللہ بروز، شمیم پریئت، نورالہیٰ ایون شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سکاوٹ کے جوان فوراً وقوعہ پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget