جنوری 5, 2016

گلگت کے نوجوان نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ تفصیل پڑھیں

 


گلگت بلتستان(ٹائمز آف چترال ۔ 5 جنوری 2016) جہاں لوگ دوسروں کی جیبیں کاٹتے ہیں گھرلوٹتے ہیں، یہاں تک لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ وہاں ملک کے کچھ ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں کے لوگ نہایت ایماندار ، مہمان نواز اور قدردان ہوتے ہیں۔ شمالی علاقے جہاں کئی افراد کے لیے خود دو وقت کی روٹی کا حصول بہت مشکل ہوتا ہے وہاں ایک نوجوان مستری عبدلحمید نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے۔ حمید نے 10 لاکھ کی خطیر رقم اس کے 
مالک کو واپس کرکے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔



گلگت کے رہائشی 28 سالہ عبدالحمید ورکشاپ میں کام کرتے ہیں جو کام سے فارغ ہوکر اپنے گھر کی جانب روانہ ہوئے تو اسے سڑک پر ایک لاوارث بیگ ملا جسے اس نے کھول کر دیکھا تو وہ بیگ نوٹوں سےبھرا ہوا تھا اورمجموعی طور پر 10 لاکھ کی رقم موجود تھی۔ عبدالحمید نے بیگ کے اصل مالک کی تلاش شروع کردی اور بیگ سے متعلق اپنے دوست احباب سمیت دیگر افراد کو آگاہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ بیگ ایک ٹرانسپورٹ کپنی کے کیشیئر کا ہے۔ عبدالحمید نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر کمپنی کے دفتر میں اس بیگ کو اس کے اصل مالک کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ایماندار شخص عبدلحمید کا کہنا تھا کہ میں اپنی محنت کی کمائی سے مطمئن ہوں اور اس بیگ سے رقم لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس لیے بیگ اس کے اصل مالک کے حوالے کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget