6 جنوری، 2016

شمالی کوریا نے خطرے کی گھنٹی بجادی،تباہ کن ہائیڈروجن بم کا تجربہ کردیا


شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے اس نے کامیابی کے ساتھ ہائیڈروجن بم تیار کیا ہے ۔ اور بدھ کے اعلامیے کے مطابق کوریا نے اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔ تجربہ جوہری ٹیسٹ سائیٹ کے قریب کیا گیا۔ سراکاری میڈیا کے مطابق مذکورہ جگہ کے اطراف میں دور دور تک 5.1 میگنی چیوڈ کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ یہ زلزلہ نہیں تھا بلکہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ تھا۔ 

کوریا نے 2006 سے اب اتک تین زیر زمین ایٹمی تجربات بھی کئے ہیں۔ ہائیڈروجن بم میں فیوژن استعمال ہوتا ہے جس سے دھماکہ روایتی ایٹم بم کے مقابلے میں زیادہ تباہ کن ہوتا ہے۔ 

جنوبی کوریا کے صدر نے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت شمالی کوریا کے اس رویے کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ جس میں وہ امریکی اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے بار بار انتباہ کو نظر انداز کررہا ہے اور یہ واضح طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک)


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget