6 جنوری، 2016

چترال کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنما انتقال کرگئے، تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

 

چترال (ٹائمز آف چترال 6 جنوری 2016 ) کیلا ش قبیلے کے مذہبی رہنما میرزا ماس انتقال کرگئے۔ مرحوم وادی بمبوریت میں کیلاش قبیلے کی جانی مانی شخصیت تھے۔ مرحوم کے مرنے کی تقریبات کیلاش کے روایتی انداز میں منعقد کئے گئے جو منگل کے روز ختم ہوگئے۔ کیلاش کی رسومات کے مطابق میرزماس کی میت کو قبرستان (مدوکژال) کو رکھی گئی تھی۔ اور یوں 3 روزرہ تقریبات کا آغا ز ہوگیا ۔ 

وادی کیلاش کی دیگر علاقوں سے کیلاش کمیونیٹی کے ارکان بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔ کیلاش کی رسم ہے کہ میت کو قبرستان میں رکھ کر تین دن تک جشن مناتے ہیں۔ جیسا کہ دیگر قبیلے شادی، یا پیدائش میں کرتے ہیں۔ مگر کیلاش لوگ مرنے پر سوگوار ہونے کے بجائے خوش ہوتے ہیں اور اس خوشی میں وہ جشن بھی مناتے ہیں ۔ جس میں وہ خوب شراب نوشی کرے، گانا گاتے، ڈانس کرتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔ 

میرزماس کا معنی مقامی زبان میں چاند ہے۔ کیلاش کی تمام وادیوں میں میرزماس جانے پہچانے اورممتاز شخصیت تھے۔ میرزماس کے مرنے کی رسم میں 55 بکرے زبح کئے گئے ۔ اور گوشت، چیز ، شہد اور روٹیاں رسم کے شرکاء کو دیئے گئے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget