11 فروری، 2016

چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 10 بڑے ڈیلر گرفتار

 

چترال (نمائندہ ٹی او سی) چترال میں بڑے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال اوسامہ احمد وڑائچ  نے منگل کو یہاں 10 بڑے منشیات فروشوں کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے ہیں جو کئی کیسوں میں مقامی پولیس کو مطلوب ہیں۔ یہ وارنٹ گرفتاری مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔  گرفتاری کے بعد ان بڑے منشیات فروشوں کو بنو جیل بھیج دیا جائے گا۔


ڈی سی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور معاشرتی برائیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget