29 فروری، 2016

ماں باپ، بہن بھانجوں سمیت خاندان کے 14 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 


ممبئی، بھارت (ٹی او سی مانیٹرنگ ڈیسک)  آج پیش آنے والا یہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہوسکتا ہے۔ بھارتی شہری حسنین واریکر نے اپنے ہی خاندان 14 افرار کو موت کے گھات اتار دیا۔ واریکر نے ماں باپ، بیوی اور بہن اور بہن کے بچوں سمیت 14 افراد کو قتل کرکے خود کو بھی ماردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حسین واریکرنے اپنی بہن اور ان کے بچوں کو اپنے گھر واقع کاسارواداوالی میں دعوت پر بلایا تھا۔ اور سب کے گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ قتل ہونے والوں میں بہن کا 5 ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ 

ممبئی سے 27 کلومیٹر دور تھین کا رہنے والا حسنین واریکر کی عمر 35 سال ہے۔ واریکر نے اپنی بہن اور بہن کے 7 بچوں سمیت خاندان کے 14 افراد کو قصاب والی چھری سے ذبح کرکے قتل کردیا۔ واقعے میں زندہ بچ جانے والی واریکر کی ایک بہن کے شور مچانے پر محلے والے جمع ہوگئے اور اسے ہسپتال لے کر گئے۔ واریکر تمام افراد کو گھر اندر بلاکر گھر کے تمام دروازے بند کررکھے تھے۔ پڑوسیوں نے بڑی مشکل سے دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے۔

تمام گھر والوں کو گلے کاٹ کر قتل کرنے کے بعد واریکر اپنے گلے میں رسی ڈال کر خود کو بھی لٹکا دیا۔

پولیس اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ اس قتل کی وجہ کیا تھی آیا واریکر کھانے میں زہر یا کوئی ڈرگ ملایا تھا یا پھر کس طرح کسی نے مزاحمت نہیں کی۔ 





خاندان 14 افراد کو گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا by myvoicetv

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget