فروری 18, 2016

مہمند اجنسی میں دہشت گردوں کے حملوں میں 9 اہلکار شہید ہوگئے

 



پشاور(ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک)  مہمند ایجنسی میں 2 مختلف واقعات میں خاصا دار فورس کے 9 اہلکار دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق فورسز پر پہلا حملہ مہمند ایجنسی کے کپرا چیک پوسٹ پر جمعرات کی صبح کیا گیا، حملے کے نتیجے میں7 اہلکار شہید ہوگئے۔ دوسرا حملہ دراز گئی کے علاقے میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاصا دار فورس کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔  واقعے کے بعد سیکیوریٹی فورسزافغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget