23 فروری، 2016

خیبر پختونخواہ کے تیل اور گیس کے ذخائر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: زاہد حسین

 

  • ذخائر کی دریافت کی اوسط عالمی اور ملکی شرح سے کہیں بہتر ہے
  • سرمایہ کاری سے کاروبار اور روزگار کی صورتحال بہتر ہو جائے گی


اسلام آباد: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں نو کھرب مکعب فٹ گیس اور پانچ سو ملین بیرل تیل کے معلوم ذخائر موجود ہیںجو پوٹھوہار کے ذخائر سے دس گنا بڑے ہیں۔ان ذخائر سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی جائے تو ملک کی قسمت بدل سکتی ہے جبکہ بے روزگاری اور عسکریت پسندی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

اس وقت یہ صوبہ تیل کی ملکی پیداوار نصف اور گیس کی پیداوار کا دس فیصد فراہم کر رہا ہے جبکہ سرپلس گیس دیگر صوبوں کو بھی فراہم کی جا رہی ہے۔تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانا وقت کا تقاضہ ہے تاکہ کاروبار اور روزگار کی صورتحال بہتر ہو سکے۔میاں زاہد حسین جو بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیربھی ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی نے دو سال میںآئل اینڈ گیس کے 17 بلاکس کو فعال کیا ہے جبکہ باقی ماندہ چار بلاکس کو بھی فعال بنایا جائے جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کو بھی رغبت دلائی جائے تاکہ ملک میں توانائی بحران کم کیا جا سکے۔ صوبے میں او جی ڈی سی ایل اور ہنگری کی کمپنی مول سرگرمی سے کام کر رہی ہےں تاہم دیگرغیر ملکی کمپنیاں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔اس صوبے میں آئل اینڈ گیس کی دریافت کا تناسب بین الاقوامی اور ملکی اوسط سے کہیں بہتر ہے جسکی وجہ سے امریکی، کویتی، چینی اور دیگر کمپنیاںسرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں مگر سیکورٹی خدشات غیر ملکی کمپنیوں کے آپریشنز میں رکاوٹ ہیں جنھیں جتنی جلد دور کیا جائے بہتر ہو گا ۔فوجی آپریشن کی وجہ سے سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے مگر ابھی غیر ملکیوں کے خدشات مکمل طور پردور نہیں ہوئے۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیل و گیس کی ممکن الحصول مقدار کو بڑی حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ایل این جی کا معاہدہ دس سال قبل کیا جاتا تو آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہ ہوتا اور شرح نمو سات فیصد سے زیادہ ہوتی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget