فروری 12, 2016

لینڈ سلائنڈنگ کے نیچے آکر دو چترالی طالب علم ہلاک

 



چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) چترالی زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نکل نہیں پائے ہیں۔ گزشتہ روز گہریت کے علاقے میں گھر کی تعمیر کے لئے پتھر جمع کرنے والے 2 نوجوان لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ظہیرالدین ولد نور عالم اور انور کمال ولد محمد کمال لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ دنوں کا تعلق گہریت سے تھا اور دونوں 10 ویں جماعت کے طالب علم تھے۔ 

ایون تھانے کے ایس ایچ کو کے مطابق دونوں بچے اپنے زلزلے سے تباہ شدہ گھر کی تعمیر کے لئے پتھر وغیرہ جمع کررہے تھے کہ اچانک بھاری لینڈ سلائیڈنگ ان کے اوپر آگرا، دونوں بچے ملبے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔ ان کی لاشیں ملبہ کھود کر نکال لی گئیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget