18 فروری، 2016

ڈپٹی کمشنرکی چترال سے پشاور کےدرمیان سفر کرنے والوں اور کوچ مالکان کو ہدایات

 




چترال (خبر نگار ٹائمز آف چترال) پشاور سے چترال سفر کرنے والے مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف، اور انہتائی سرد موسم میں لواری ٹنل پہنچ کر گھنٹوں انتظار کی وجہ سے مسافروں کو پہنچنے والی ازیت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نے عوامی شکایات پر اقدامات کرتے ہوئے عوام اور کوچ ڈرائیورز اور ٹرنسپورٹ کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ رات کے اوقات میں سفر نہ کریں۔ چترال سے پشاور جانے والے مسافر صرف صبح کے وقت سفر آغاز کریں۔ تاکہ لواری ٹنل کے کھلنے کے عین وقت میں ٹنل پہنچ سکیں اور لمبے انتظار کی پریشانی سے بچ سکیں۔
عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی کی شکایت اسسٹنٹ کمشنر چترال کے دفتر اور ڈی سی چترال کے فیس بک پیج پر جاکر کر سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget