فروری 19, 2016

جس ماں نےپال پوس کر بڑا کیا، بیٹے نے اسی ماں کو قتل کردیا، ظلم کی ایسی مثال دنیا میں شاہد کہیں ملے

 



کراچی (نیوز ڈیسک) جس ماں  نے 9 ماہ پیٹ میں رکھا، پیدائش کے بعد شفقت سے پالا اور بڑا کیا۔ ماں جیسی عظیم ہستی دنیا میں شاید ہی کوئی ہو۔ ایک کم بخت بیٹے نے اسی ماں کو قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازم غلام ربانی جو کہ سٹیٹ بینک میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ملازمت کررہے ہیں اور کراچی کے علاقے مزار عبداللہ شاہ غازی کے رہائشی ہیں۔ جائیداد کے معمولی تنازعے پر ماں کو قتل کردیا۔ 65 سالہ خاتون کو اس کا بیٹا غلام ربانی اذیت دیتا تھا۔ وقوعہ کے روز قاتل بیٹا چھری لیکر 65 سالہ بوڑھی ماں پر حملہ آور ہوا۔ بہن تسنیم فاطمہ اور بہنوئی نسیم قادری بیچ بچائوں کرانے آگئے تو ان پر بھی حملہ کرکے لہو لہان کردیا۔

شور سن کر محلے والے آگئے جب تک ماں کو قتل کرچکا تھا محلے والوں نے بہن اور بہنوئی کو بچالیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ مقتول اور زخمیوں کو جناح ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget