16 مارچ، 2016

پشاور ایک بار پھر نشانہ بن گیا، 15 افراد ہلاک 28 سے زائد زخمی ہوگئے

 

پشاور(نیوز ڈیسک)  پشاور سنہری مسجد روڈ پر بس کے اندر دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھاکہ آج صبح ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق بس میں سول سکریٹیریٹ کے ملازمین اور دیگر سرکاری اہلکار مردان سے پشاور آرہے تھے۔ دھماکے کے بعد علاقہ خوف اور دہشت میں مبتلا ہوگیا۔ دھماکے ہوتے ہی ریسکیوٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو پشاور کے مختلف قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا۔ پولیس کے مطابق آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے جو بس کے نیچے پہلے سے نصب کردیا گیا تھا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget