18 مارچ، 2016

کے پی ہائیڈرو پاور پالیسی 2016: آرکاری گو ل، چترال میں 99 میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر

 


پشاور(ابوالحسنین، ٹائمز آف چترال 18 مارچ 2016) خیبر پختونخوا ہائیڈرو پاور پالیسی 2016 کے تحت’ کے پی کے‘ کے مختلف مقامات پر بڑے اور چھوٹے ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کےسنہرے مواقع موجود ہیں۔ کے پی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے 6 مقامات پر ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تعمیر کے لئے فیسیبلٹی رپورٹ پیش کرنےاور ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے نجی شعبے کو دعوت دی ہے۔ ان مقامات میں چترال لوٹکوہ کے ارکاری گول میں 99 میگاواٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ناران، مانسہرہ میں 188، شیگو کاس ، لوئر دیر میں 102، باٹا کنڈی ، مانسہرہ میں 96، گوربند خار، شانگلہ میں 21 اور نندیہار خار، بٹگرام میں 12 میگاواٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ 

 ہائیڈرو ہے شعبے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور ادارےدرخواستیں کے ہائیڈرو پاور پالیسی 2016 کے طریقہ کار کے مطابق جمع کروا سکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 17 مئی 2016 ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget