19 مارچ، 2016

بارشوں نے تباہی مچادی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے، 3 زخمی


لوئر دیر(وقائع نگار ٹائمز آف چترال) بارشوں نے تباہی مچادی، تیمرگرہ میں ایک ہی  کی خاندان کے 5 جان بحق ہوگئے۔ تین شدید زخمی ہوئے۔  

تیمر گرہ کے نواحی گاوں تیمر میں بارشیں رحمت کے بجائے زحمت بن کے برسیں اور نے ایک خاندان پر قیامت ڈھا دی۔ تیز بارشوں سے گھر منہدم ہوگیا اور خاندان کے 5 افراد جان بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ آج 19 مارچ 2016 ہفتے کی صبح چار بجے کے قریب رات بھر ہونے والی بارشوں سے لوئر دیر کے تیمرگرہ ضلع کے نواحی گاون تیمر میں ایک گھر منہدم ہوگیا۔ گھر کے ملبے کے نیچے دب کرگھر کا سربراہ احمد ولی سمیت خاندان کے 5 افراد احمد ولی خود، الیاس، مسلم، صالی احمد، محسنہ بی بی موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ گھر کے دیگر افراد زلیخہ، قاسم اور حبیب شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگ اور پولیس اہلکار پہنچ کر لاشیں نکالیں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج کے لئے منقل کیا


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget