24 مارچ، 2016

چترالی طالبات کے پروگرام ’آغاز دوستی‘ کے لئے بھارت میں اعلیٰ درجے کا ایوارڈ

 


کراچی (ابوالحسنین نمائندہ ٹائمز آف چترال) عالیہ ہریر اور ثریا اسلام چترال کی ان باہمت اور انتہائی محنتی لڑکیوں میں سے ہیں جنہوں نے اونچے اونچے پہاڑوں کو اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ چترالی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ عالیہ اور ثریا نے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان امن و دوستی کو فروغ دینے کے لئے ایک پروگرام ’آغاز دوستی‘ شروع کیا۔ اس پروگرام کو ہر سطح پر چلایا۔ پروگرام کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان عوان سے عوام کے تعلقات میں اضافہ کرکےغلط فہمیوں اور ایک دوسرے کے بارے میں غلط تصورات کو ختم کرنا تھا۔ انہوں نے اس مہم کو نہ صرف زمینی سطح پر چلایا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی پروان چڑھایا۔

اُن کی اِن کاوشوں کو سراہتے ہوئے 15 مارچ 2016 کو نئی دہلی، بھارت میں ڈیجیٹل امپاورمنٹ فاونڈیشن بھارت کی جانب سے تیسری سوشل میڈیا امپاورمنٹ ایوارڈز اینڈ سمٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 256 سے زائد انٹریز میں سے 60 پروگراموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ اور’آغاز دوستی‘ کو فاتح قرار دیا گیا۔ 

ایوارڈ نئی دہلی میں عالیہ ہریر اور ثریا اسلام نے حاصل کئے۔ عالیہ اور ثریا اپنے ایوارڈ کو ہر اس شخص سے منسوب کرتی ہیں جو ’پاک بھارت‘ امن کو سپورٹ کرتا ہو۔ 

انہوں نے کہا ’’یہ فتح چترال اور پاکستان دونوں کے لئے ہے۔‘‘ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget