اپریل 1, 2016

جونالی کوچ، چترال میں گاڑی حادثے میں 1 شخص جان بحق 4 زخمی ہوگئے

 

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال ) موردیر سے چترال جانے والی گاڑی نمبر پی ایس 12 جونالی کوچ میں حادثے کا شکار ہوگئی ۔ گاڑی میں سوار افراد پیپلز پارٹی کے سابق رہنما زین العابدین کی تعزیت کے بعد چترال جارہے ہیں۔ حادثے میں 1 شخص موقع پر جان بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ جونال کوچ چترال سے شہر سے 70 کلومیٹر دور مستوج روڈ پر واقع ہے۔ 


گاڑی میں پیپلز پارٹی چترال کے رہنما سوار تھے۔ جن میں پی پی کے جنرل سیکریٹیری محمدحکیم ایڈوکیٹ، صدر شریف حسین، نائپ صدر بشیر احمد اور مروئے کے احمد خان شامل ہیں۔ مذکورہ شخصیات زین العابدین کی تعزیت سے چترال واپس جارہے تھے۔ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر جونال کوچ میں کھائی میں گر گئی، حادثے میں چرون سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ صوبیدار سیداللہ جان بحق ہوگئے۔ زخمی افراد کو کوراغ میں مرہم پٹی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال روانہ کردیا گیا۔

یہ ایک فائل فوٹو ہے، حادثے کی نہیں

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget