اپریل 15, 2016

ڈاکووں کے گروہ نے پنجاپ پولیس کو ناکوں چنے چبوادیا، 6 اہلکار ہلاک 24 سے زائد یرغمال

 

لاہور (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ) چھوٹے ڈاکووں کے گینگ نے پنجاپ پولیس کو ناکوں چنے چبوادیا، 6 پولیس اہلکار وں کو ہلاک24 سے زائد کو یرغمال بنا ڈالا۔ بے بس اور لاچار پنجاپ پولیس نے فوج سے مدد مانگ لی۔ راجن پور کے کچا جمال کے علاقے میں 160 سے زائد افراد پر مشتمل ڈکیت گروہ نے ڈیرا جما رکھا ہے۔ جس کے آگے پنجاپ پولیس بے بس نظر آرہی ہے۔ 9 اپریل 2016 بروز ہفتہ سے شروع آپریشن میں پولیس کو منہ کھانی پڑی۔ ڈاکووں نے 6 پولیس اہلکاروں کو مار ڈالا اور 24 سے زائد اہلکاروں کو یرغمال بنائے رکھا۔ جن کی بازیابی میں پولیس کی بڑی نفری بھی ناکام ہوگئی۔ ڈاکو سرکاری اسلحہ بھی قبصہ میں لیکر پولیس پر استعمال کیا۔

پنجاپ حکوت پولیس کی ناکامی کےبعد بلاآخر فوج اور رینجرز کو بلانے پر مجبور ہوگئی۔ 1600 سیکیوریٹی اہلکار، پولیس آفیشل اور پیرا ملٹری فورسز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ تاہم 5 روز گزرنے تک ڈاکووں پر کنٹرول نہ کرسکے تھے۔

پنجاپ پولیس کے ترجمان نبیلہ غضنفر نے میڈیا کو بتا یا کہ پولیس نے گینگ کے 4 بڑے سرغناوں کو مار ڈالا اور 8 سے زائد کو زخمی کردیا تاہم آپریشن میں 6 پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہیں۔ 24 کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ 

گینگ سینکڑوں اعوا برائے تاوان ، قتل اور ڈاکیتوں میں ملوث ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget