اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

12 اپریل، 2016

زلزلے سے متاثرہ پہاڑی تودہ گرنے سے چترال میں خاتون اور بیٹی جان بحق ہوگئیں

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال 12 اپریل 2016) گزشتہ سال اکتوبر میں اور گزشتہ روز یعنی 10 اپریل ک بروز و اتوار کوآنے والے زلزلےنے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کرکے رکھ دیا ہے۔ جس کے دور رس اثرات ہونگے۔ پیر کے روز چترال، عشیرت میں زلزلے سے متاثرہ پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون اور اس کی بیٹی زد میں آکر جان بحق ہوگئیں۔ خاتون کا نام امتیاز محل اور متوفی وسیم نامی شخص کی اہلیہ ہے۔ پہاڑی تودہ گرتے وقت متوفی قریب موجود تھی مگر بچ نکلنے میں ناکام رہی ، پہاڑی تودہ ان کے اوپر آگرا، جس سے ماں بیٹی ملبے تلے دب گئیں، مقامی لوگوں نے بعد ازاں دونوں کی لاشیں نکال لیں۔خاتون کی عمر 35 برس اور بیٹی کی عمر 16 سال تھی۔ 

زلزلے سے اب تک چترال کے اندر 3 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ اور چترال کے مختلف دیہات کو ملانے والی اہم سڑکیں سنگ باری کی وجہ سے بند ہوگئی تھیں جنہں بعد ازاں پتھر ہٹا کر کھول دیا گیا۔ زلزلے سے چترال بونی، چترال گرم چشمہ اور کیلاش روڈ زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ مسلسل آنے والے زلزلوں اور قدرتی آفات سے لوگ بہت زیادہ خوف زدہ نظر آتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ رات کو زلزلے آئے اور مسلسل زلزلوں سے متاثر گھر گر نہ جائیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں