13 اپریل، 2016

چترال کے سیلاب، بارش اور زلزلہ زدگان حکومتی امداد کے منتظر ہیں: اے پی ایم ایل لیڈر

 

پشاور  (ٹائمز آف چترال نمائندہ) چترال کے قدرتی آفات کے متاثرین حکومتی بے رخی سے نالاں ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے نائپ صدر سعداللہ حنفی کا کہنا کہ بارشوں، سیلابوں اورزلزلوں سے شدید متاثر چترال کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ابھی تک بارشوں اور زلزلے سے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والے راستے تاحال بند پڑے ہیں۔ حکومت مرمت اور صفائی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔راستے خراب ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں غذائی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ 

حکمران بے حس ہوچکے ہیں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے بارش ، سیلاب اور زلزلہ متاثرین  مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔  سعداللہ نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں کو کھری سناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین تک  فوری امداد پہنچائی جائے۔ اور لواری ٹنل کو حکومت کی جانب سے ہفتے میں 2 دن کھولنے کے  اعلان کے باوجود عوام کو یہ سہولت نہیں دی جارہی ۔ تعمیراتی کام کو جواز بناکر عوام کو مشکلات میں ڈالا جاتاہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget